• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ کیٹی پیری اسٹیج پر منفرد انداز میں انٹری دینے کی کوشش ناکام

ٹینسی (مانیٹرنگ ڈیسک) 26سالہ امریکی گلو کا رہ ہ کیٹی پیری کے یوں تو لاتعداد مداح ہیں جونہ صرف ان کی آواز کے دیوانے ہیں بلکہ کیٹی کی پرفارمنس بھی خوب انجوائے کرتے ہیں ۔امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیش ول میں کیٹی پیری کے کنسرٹ میں ہزاروں افراد پہنچے اور تمام تر تیاریوں کے باوجود کیٹی کو ایک غیر متوقع واقعہ کا سامنا کرناپڑ گیا جب ان کی انٹری کے منفرد اندازنے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔جی ہاں کنسرٹ کے دوران اسٹیج کوخلاء کی تھیم سے سجایا گیا تھا جہاں سے سیارے کی شکل کے ایک پلیٹ فارم کی مدد سے کیٹی کواسٹیج پر اترنا تھا تاہم پلیٹ فارم کئی فٹ بلندی پر ہی پھنس گیا اور کیٹی ہوا میں لٹکی رہ گئیں۔پھر انتظامیہ نے انہیں مداحوں کے ہجوم میں اترنے کا اشارہ دیا اور کیٹی نے شائقین پر کود کر اس مشکل سے نجات حاصل کی ۔تو جناب لائیو پرفارمنس اتنی آسان نہیں ہوتی۔
تازہ ترین