• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھی سزا کا پہلا دن، ملزم پلے کارڈ لیکر سگنل پر موجود

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر پرویز مشرف کے قافلے کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو عدالت سے 12 سال بعد ایک منفردسزاسنائے جانے کے بعد جمعہ کو اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے،قاسم نے عدالت سے سنائی گئی سزا کے تحت جمعے کو میٹروپول سگنل پر کھڑے ہوکرشہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا،قاسم نے ہاتھ میںپلے کارڈ لے رکھا تھا ۔قاسم کو عدالت نےسابق صدرپرویز مشرف کے قافلے کی گاڑی کو ٹکر مارنے پر سزا سنائی گئی تھی جس کے تحت وہ ایک سال تک ہر جمعے کو قائد اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے 2گھنٹے ٹریفک سے متعلق شہریوں کے لیے آگاہی کا جذبہ لے کر کھڑا ہوگا۔
تازہ ترین