ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں،ملک وقوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیروہیں،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،میں مسلم لیگی ہی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا، 2018کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149ملتان سے بھر پور حصہ لوں گا، کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ واثاثہ ہیں،انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں کے کارکنان کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ یوتھ ونگ کارکنان کو پارٹی میں ان کا صحیح مقام دیں ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد کے کارکنوں راؤ معین اسلام،چوہدری ساجد علی،حسیب خالد جوئیہ ،شیخ ناصر،وقار یوسف پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،علاقائی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ وفد کی طرف سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔