• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ منفی عناصر کے پروپیگنڈہ میں نہ آئیں،جی ٹی اے کوئٹہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) جی ٹی اے ضلع کوئٹہ کے صدر محمد یونس کاکڑ جنرل سیکرٹری حمید اللہ آصف کاکڑ سلام شاہ مشوانی خالق داد پرکانی شوکت رند حافظ عماد الدین قیصرانی امین اللہ کاسی سیف اللہ عبدالخالق بڑیچ عبداللہ جان روزی خان کاکڑ جمیل احمد موسی بڑیچ قاسم خان اچکزئی اور نواب خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد اساتذہدشمن عناصر نے ماضی میں بھی تنظیم کو دو دفعہ دولخت کیا اور یہ عناصر روز اول سے شکست کے بعد تنظیم سے بدلہ لیتے رہتے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں لگائے جانیوالے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ مسترد شدہ عناصر کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں ۔
تازہ ترین