• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی نورانی قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نورانی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے مرتضیٰ نامی شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون ، 3ہزار نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور وہاں سے فرار ہونے لگے ۔ ایس ایچ او اشفاق احمد کے مطابق راستے میں ملزمان کا سامنا پولیس موبائل سے ہوا ،پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 3ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین