• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المحسن فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ کا آغاز

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)مچلز گراؤنڈ رینالہ خورد میں معروف سماجی راہنما و صحافی جگنو محسن کے زیر اہتمام المحسن فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ شروع ہو گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر،اسپنر مشتاق احمد اور پی سی بی کے ڈائیریکٹر ہارون رشید نے افتتاح کیا۔ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کا ٹونٹی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا ثابت کرتا ہے کہ کرکٹ کا مستقبل شاندار ہے ۔ مشتاق احمد نے کہا کہ امید ہے کہ رینالہ خورد میں ہونے والے اس کرکٹ میلہ سے بھی ٹیلنٹ ابھرے گا ۔
تازہ ترین