کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سٹی نالے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو منشیات فروشوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے سٹی نالے میں کارروائی کی اسی دوران منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دو منشیات فروشوں خدائیداد عرف پہلوان اور آصف آغا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن 3 کلو چرس، 2 پسٹل اور 7 میگزین قبضے میں لے لئے جبکہ چھ منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے کر بحالی سنٹر منتقل کر دیا۔