کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خدائیداد روڈ پرنامعلوم افراد مقامی صحافی کی موٹرسائیکل لے اڑے تفصیلات کے مطابق خدائیداد روڈ کے رہائشی مقامی صحافی اتل خان اچکزئی نے اپنی موٹرسائیکل ہفتے کی شام گھر کے باہر کھڑی کی تھی جسے نامعلوم افراد لے اڑے گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔ دریں اثناء چمن پریس کلب کے ایک بیان میں موٹرسائیکل چوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موٹر سائیکل برآمد کیا جائے ۔