کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے بیان میں محکمہ واسا کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل ترین حلقہ36 گوالمنڈی سب ڈویژن کی ملی بھگت سے ٹینکر ما فیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے پانی کی قلت پیدا کی گئی ہے اور علاقے کے مکین بے یار ومددگار پانی کیلئے ترس رہے ہیں ،ٹینکر والے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جو غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں ، اسی طرح پشتون آباد، سٹیلائٹ ٹاؤن نواں کلی، غوث آباد میں پانی کی شدید قلت ہے لیکن کوئی پو چھنے والا نہیں، ایسی بے چینی، غیر یقینی صورتحال میں عوام کا حق ہے کہ وہ بنیادی حقوق کیلئے اپنی آواز حکام تک رسائی ممکن بنا ئیں پارٹی حکام سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔