• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین آنے والی نسل کی معمار ہیں،میئر بارکنگ عبدالغفور عزیز

لندن ( وقار زیدی ) میئر اینڈ میئرس لندن بارو آف بارکنگ اینڈ ڈیگنم کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور عزیز اورمسزنجمہ عزیز نے مقامی خواتین کو مئیر پارلر میں مدعو کیااور خواتین کو ٹائون ہال کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر مئیر ڈاکٹر عبد الغفور عزیز نے خواتین کی معاشرے میں مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ خواتین آنے والی نسل کی معمار ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ تقریب میں بارکنگ کمیونٹی سینٹر شعبہ خواتین کی انچارج مسز شمیم راجا ، مسز ساجدہ ارشد، مس بشرہ ، کونسلر لیلی بٹ ، کونسلر صائمہ اشرف ، مسز شفقت محمود ، مسز شہناز میر ، بالی ورلڈ فانڈیشن کی چیئرپرسن مس اوبالہ نمبرز ، مسز محمد سلیم ، شاذیہ ولید اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ مسز شمیم راجا نے مئیر اور مئیرس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین کا یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی خواتین کو آج یہاں بلایا گیا ہے ۔رفاہی کاموں اور سماجی خدمت کر کے بہت خوشی ہو ئی۔خواتین کیلئے کھانے کا بھی خاص انتظام کیا گیا ،خواتین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ آپس میں تمام کمیونٹیز کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
تازہ ترین