• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: میر ضیاء لانگو سے جلیل لانگو کی ملاقات،ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل

کوئٹہ( آن لائن) نیشنل پارٹی کے رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو سے ایک سیاسی جماعت کے رہنماء قلات کے سابق ضلعی ترجمان میر جلیل لانگو نے ملاقات کی اور نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، کوئٹہ میں لانگو بولک میں ملا قات کے دوران میر جلیل لانگو نے اپنے ساتھیوں سمیت قائد عوام ‘ سابق مشیر خزانہ ‘ اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے وسیع تر مفادات اور میر خالد خان لانگو کی کارکردگی سے متاثر ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر خالد خان لانگو نے برسراقتدار آکر عوام کی خدمت اور ترقی خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرکے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے اپنا فرض پورا کیا ،انہوں نے کہا کہ میر خالد خان لانگو کے تمام منصوبے عوام کے سامنے اور گراؤنڈ پر موجود ہیں جس سے قلات اور خالق آباد کے عوام مستفید ہوئے ہیں ، مخالفین پروپیگنڈے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کریں، انہوں نے کہا کہ میر خالد خان وہ لیڈر ہیں جو عوام کو ان کے حقوق کے لئے کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے حلقہ انتخاب کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم کررکھا ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں روزگار کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر اوردیگر سہولیات کی فراہمی سے ترقی کا انقلاب برپا ہوا ہے ۔
تازہ ترین