• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات ایکٹ،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ءکی شق203کی پارلیمنٹ سے منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ایک نئی متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے لگایاجائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سوموار کے روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات معمول کے اعتراضات ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اس بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے سے قبل مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا ہے ۔
تازہ ترین