کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کی ہدایت پر سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کورس کا کراچی میں انعقاد کیا ، جس سے کورس کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد سعید نے شرکاء کو جدید قوانین سے آگاہ کیا۔ سکریٹری سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن افتخار حسین اور اسد اللہ علیم نے لیکچر دیا، بعد میں سندھ کے صدر طارق رضوی اور ایس او اے کے سینئر نائب صدر سید محفوظ الحق نے شرکاء میں اسنادتقسیم کیں۔