بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراپنے مداحوں کو بیڈمنٹن کی ماہر کھلاڑی کے روپ میں نظر آئیں گی۔
جی ہاں،شردھا کپور بھارتی بیڈمنٹن چیمپیئن سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گرہوں گی جس کیلئے شردھا نے باقاعدہ بڈمنٹن کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امول گپتے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سائنا'میں اپنے کردار کو بھرپور طریقے نے نبھانے کیلئے شردھا کپور بھارتی کھلاڑی پیولیلا گوپی چند سے بیڈ منٹن کی تربیت لے رہی ہیں ۔
بھارتی بیڈ منٹن چیمپئن 'سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے شردھا کپور کا کہنا تھا میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں دنیا کی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کروں گی ۔