• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے رشتے سے انکار پر بے ہودہ میسجز ملناشروع ہوئے، عائشہ گلا لئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے کہاہے کہ جب میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے رشتے سے انکار کیا تو مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوگئے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب میرے پارٹی کے ساتھ اختلافات شروع ہوئے تو مجھے طالبان نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور مجھ سے پیسوں کا تقاضہ بھی کیا گیا جبکہ اس بات کی شکایت ایف آئی آر میں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروا دی ہے اور یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خا ن کے جلسوں میں گانے چلتے ہیں ،ریلیوں دھرنوں کے دوران بھی ناچ گانا ہوتا ہے وہاں پر ایک پٹاخہ تک کیوں نہیں چلتا۔ عمران خان جذباتی انسان ہیں کبھی وہ سرکاری ٹی وی پر حملہ کردیتے ہیں اور کبھی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا لیکن بعد میں مکر جاتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگر دی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج کسی ایک کی نہیں ہے فوج سب کی ہے۔
تازہ ترین