لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ مریم نواز نے کہا کہ ناراض کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کیئے جائیں۔ انہوں نے مرکزی دفترمیں یوسی61کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے رہنماؤں کو ہفتے میں ایک بار پارٹی کارکنوں اور عوام سے رابطے کی ہدایت کی۔