• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس کی آنکھیں میرے جیسی ہیں: سجل علی کی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں سجل علی اور صبور علی نے ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے یہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

صبور علی کی بڑی بہن نے اب اپنی بہن اور بھانجی سے ملاقات کی ہے۔

سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر صبور اور بھانجی سے ملاقات کی تصویریں شیئر کی ہیں۔


ان تین تصاویر میں سجل اور صبور کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں بہنوں نے نومولود کا چہرہ مداحوں کو دکھانے سے گریز کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی پوسٹ کو خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میری بھانجی کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں۔

سجل علی کی اس خوبصورت پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنے یہاں بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

انہوں نے ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کہ یہاں ننھی شہزادی کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سرینہ علی رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید