• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگار گھڑی ایک ارب 84 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال نیومین کے زیر استعمال رہنے والی قیمتی گھڑی ایک ارب 84 کروڑ روپے میں نیلام کردی گئی ہے۔

نیویارک کے معروف نیلام گھر فلپ آکشنز کے تحت ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار پال نیو مین کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی کی نیلامی ہوئی جہاں موجود 700 سے زائد افراد کے علاوہ 43 ملکوں کے سینکڑوں افراد نے بذریعہ ٹیلی فون اور انٹر نیٹ حصہ لیا اور بالآخر ایک ارب 84 کروڑ روپےکی بولی لگانے والے نے گھڑی اپنے نام کرلی،اس طرح یہ گھڑی نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے ۔

ر پال نیومین نے اسے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کلر آف منی‘‘ میں استعمال کیا تھا۔

اسی مناسبت سے اس ماڈل کی گھڑی کو پال نیو مین کی یادگار سمجھاجاتا ہے۔

 

تازہ ترین