• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی خدشات: روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کر دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کردی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بحریہ کے دن کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی پریڈ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید