پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کچھ لوگ نواز شریف کو ٹکراؤ کے مشورے دے رہے ہیں، نواز شریف اور مریم اداروں سے ٹکراؤ کی راہ پر چل رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف سیاسی اسموگ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنے اردگرد اے ٹی ایم کھڑی کر رکھی ہیں۔
قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے،نیب سب کا مساوی احتساب کرے۔
ان کا کہناتھاکہ عمران خان دوسروں پر الزام لگا تے رہتے ہیں، اپنے ارد گرد بھی نظر دوڑائیں، کم از کم ان کےجن ساتھیوں پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں صفوں سے نکال دیں۔
قمرزمان کائرہ کا یہ بھی کہناتھاکہ پی پی کےیوم تاسیس کی مرکزی تقریب 5دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں بلاول بھٹو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔