• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے، مریم نواز

Revenge Is Being Taken On Raising Voice Against Injustice Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا مذاق بنا دیا گیا، مجھ سے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے، یہ وہی مریم ہے جس کا پہلے فیصلے میں ذکر تک نہیں تھا۔

مریم نواز پاناما فیصلے کے خلاف دائرکردہ نظرثانی کی درخواست پر جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جس دن ہمیں گاڈ فادر اور سسیلیئن مافیا جیسی گالی دیکر تعصب ظاہر کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب مخالف وکیل کے پاس دلیل نہ ہونے کی وجہ سے منصف ان کے لیے وکیل بن گئے تھے۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب جے آئی ٹی کے بارے میں حقائق سامنے آئے کہ یہ جے آئی ٹی واٹس ایپ زدہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب نواز شریف سے سیاسی طور پر ہارنے والے مخالف کو ایک ناقابل سماعت درخواست دائر کرنے کو کہا گیا تھا۔

تازہ ترین