• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘نوشکی اور چاغی میں زلزلہ‘لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) کوئٹہ ،نوشکی اور چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،نوشکی اور چاغی میں منگل کی شب گیارہ بجکر 59منٹ پر زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 95کلومیٹر شمال مغرب میں پاک افغان سرحد کے قریب تھااور زیر زمین گہرائی گیارہ کلومیٹر تھی۔زلزلے آنے کے بعد ان علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر وں سے باہر نکل آئے تاہم جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
تازہ ترین