اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ “مجھے راہزنوں سے گلہ نہیں، تیری منصفی سے سوال ہے”۔مریم نواز شریف نے فراق جلال پوری کے شعر تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا ۔مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے میں تحریف کرتے ہوئے منصفی کا سوال اٹھایا ہے ۔