• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحمل کا مظاہرہ صرف نوازشریف کررہاہے،مریم نواز

لاہور(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ ناانصافی کیخلاف آوازتواٹھے گی اور اٹھنی بھی چاہیے‘صبروتحمل کامظاہرہ اگرکوئی کررہاہے تووہ صرف نوازشریف ہیں۔ مریم نواز نے جہانگیرترین نااہلی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکے ریمارکس ”کورٹ سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر انتہائی صبر و تحمل کا مطاہرہ کر رہے ہیں،آئین اور قانون کونشانہ بنایا جارہاہے۔“ کے ردعمل میں سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپہلی بار لوگوں نے انصاف کے نظام پرسوال اٹھایاہے‘ ابھی کیلئے یہی کافی ہے‘ ہم اس کوکام کو مستقبل کیلئے بھی سیٹ کردیں گے۔انہوںنے کہاکہ صبروتحمل کامظاہرہ اگرکوئی کر رہا ہے تووہ نوازشریف ہیں۔
تازہ ترین