• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چارج شیٹ مسترد کردی، اقبال سندھو

لندن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اور مسلم لیگ (ن) وومن ونگ برطانیہ کی جنرل سیکرٹری حنا ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ڈر سے نقاب پوش شرپسندوں سے مل گئے۔ دوبارآئین توڑنے والے فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو تاحیات نااہل کون قرار دے گا۔ زورآوروں کا زور صرف عوام کی محبوب سیاسی قیادت پر کیوں چلتا ہے۔ جو بااثر لوگ ہماری قائد مریم نواز کو میاں نوازشریف کی باصلاحیت بیٹی ہونے کی سزا دے رہے ہیں وہ بھی تو بیٹیوں والے ہیں۔ بیٹیاں تو سانجھی ہوتی ہیں تو پھر مریم نواز کو منفی سیاست کا ہدف کیوں بنالیا گیا ہے۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کی چارج شیٹ کو عوامی عدالت نے مسترد کردیا، شریف خاندان کیخلاف نیب اپنے نام نہاد ریفرنس فوری واپس لے۔ ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال سندھو اور حنا ملک نے مزید کہا کہ جو اچانک اور چمک سے سیاسی اتحاد بنائے جارہے ہیں اس اتحاد یا انضمام میں شریک کرداروں کا سیاہ ماضی کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے۔ بدقسمتی سے قومی قیادت اور جمہوریت کیخلاف سازشوں میں شدت آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقبول سیاسی قیادت اور بروقت انتخابات کے انعقاد کا راستہ روکا گیا تویہ مس ایڈونچر ریاست اور جمہوریت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کا بٹوارہ دیکھنے کے خواہاں ہیں وہ نامراد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے بعد کراچی میں بھی کلین لانڈری نے کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین