سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہرکوئی نوازشریف نہیں کہ باربارزخم کھاکربھی وطن کی خاطراداروں کاپردہ رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا ضبط وتحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کیلئے ہے، اس ضبط و تحمل کو غلط معنی دینے والے انہیں امتحان میں نہ ڈالیں۔
ھر کوئ نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2017
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب کیلئے استعمال کی گئی تو وہ چپ نہیں رہیں گے۔