• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

Two Matches Play Today In Bpl

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک روز آرام کے بعد کرکٹرز پھر ایکشن میں ہوںگے۔ آج پہلا میچ ڈھاکا ڈائنامائٹس اور کُھلنا ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے میچ میں کمیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز مدمقابل ہوں گے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں دن کے پہلے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائیٹس کا مقابلہ کھلنا ٹائیٹنز سے ہوگا۔ڈائنا مائیٹس کی ٹیم ایونٹ میں اب تک تین میں سے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہےجبکہ کھلنا ٹائیٹنز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

شام5بجے چٹاگانگ وائی کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مد مقابل ہوگی۔بنگلادیش پریمیئر کے کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

 

تازہ ترین