پنجاب پولیس نے مردار جانور کا گوشت لاہور میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 10 من گوشت بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چاند ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لے جا رہا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا گیا، جبکہ مضر صحت گوشت کو تلف کردیا گیا۔