اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور وہ بھارت میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔
فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں جہاں انکی پرفارمنس کو دیگر ستاروں کی طرح سراہا جارہا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ بطور کینسر مریضہ، میں جانتی ہوں کہ جسم اور دماغ کس طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی کبھی کبھار ڈپریشن میں کام کرتی ہوں۔ ہیرامنڈی کی شوٹنگ کے دوران بھی ڈپریشن کا شکار رہی، اور میں یہ سوچ رہی تھی کہ بس اس مرحلے سے نکلوں، جیسے ہی یہ مرحلے نکلے تو اپنی صحت پر توجہ دو۔
منیشا نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اس پروجیکٹ کےلیے کام کرجاؤں گی، لیکن فلم سازوں کو یقین تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم 12 گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد ہم رک جاتے تھے، فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے میرے خوف اور پریشانی کو سمجھا اور ان پر کام کیا۔
منیشا کوئرالہ کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ کینسر سے لڑنے کے بعد مجھے دوسری زندگی ملی ہے۔