بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں کھلنا ٹائٹنز اور سلہٹ سکسرز مد مقابل ہوں گے، جبکہ دوسرے میچ میں مصباح کی چٹاگانگ وائی کنگز کا مقابلہ آفریدی کی ڈھاکا ڈائنا مائیٹس سے ہوگا۔
دن کے پہلے میچ میں کھلنا ٹائیٹز کا مقابلہ سلہٹ سکسرز سے ہوگا۔سلہٹ کی ٹیم کے ایونٹ میں 5 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ کھلنا ٹائیٹز کی ٹیم 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔میچ دن 12 بجے شروع ہوگا۔
دن کے دوسرے میچ میں شاہد آفریدی کی ڈھاکا ڈائنا مائیٹس کا مقابلہ مصباح الحق کی چٹاگانگ وائی کنگز سے ہوگا۔
ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔