انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 41 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس، فوج اور مقامی ریسکیو کے دستے لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے سرد لاوا بہہ کر نیچے آبادی کی جانب آگیا، جس کی وجہ سے سڑکیں اور چاول کی فصلیں کیچڑ سے بھر گئیں، گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔