دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں14ویں سالانہ موٹرشو کاآغاز ہو گیا ہے جہاں سونے کی کار سمیت بیش قیمت عالیشان گاڑیاں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
انٹرنیشنل موٹرشو کے دوران کئی آٹو کمپنیوں نے نئے ماڈلز کی جانچ اور آزمائش کا براہِ راست مظاہرہ پیش کیاجائے گا اور نا ہموار او ر دشوار گزار راستوں پر سے کاروں اور جیپس کو گزار کر ان کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیاجائیگا۔
صرف یہی نہیں ڈرائیورلیس آٹو میٹک کاریں اور کلاسک گاڑیاں بھی دیکھنے والوں کو حیران کرینگی جبکہ ورچوئل ریئلٹی شوزبھی شائقین کے منتظر ہیں جس کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔
عالیشان گاڑیوں کا یہ میلہ18نومبر تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔