• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سنگر بلیک شیلٹن پرکشش ترین مرد قرار

American Singer Black Shelton Is The Most Popular Man

دنیاکاپرکشش ترین مرد کون ہے ؟اس کا فیصلہ پیپل میگزین نے سناتے ہوئے امریکی سنگر بلیک شیلٹن کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قراردیاہے۔

امریکی ریاست اوکلوہاما سےتعلق رکھنے والے سنگربلیک شیلٹن پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہیں دنیا کے پرکشش ترین مرد کاخطاب دے دیاگیاہے ۔

اکتالیس سال کے بلیک شیلٹن اس خطاب کے ملنے پر بڑے حیران ہیں ، انہوں نے بڑے پرمزاح انداز میں ایک بیان جاری کیا ہے ۔

شیلٹن نے کہا کہ وہ ساری زندگی بہت بدصورت رہےہیں لیکن اگر انہیں پرکشش ترین مرد ایک سال کے لیے قرار دیا گیا ہے تو وہ اسے قبول کرتےہیں۔

اس سے قبل، داراک، بریڈ پٹ، جارج کلونی،جانی ڈیپ، ہیرسن فورڈ،ڈیوڈ بیکھم بھی پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل رہ چکےہیں۔

تازہ ترین