کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کوئٹہ میں ایس پی انویسٹی گیشن پولیس پر مبینہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبائی سطح پر مجموعی سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اہم مقامات بشمول حساس تنصیبات، سرکاری نیم سرکا ر ی دفاتر، عمارتوں، ریلوے اسٹیشنز، ایئر پورٹس، بس ٹرمینلز وغیرہ، تفریحی پارکس، ودیگر مقامات، فاسٹ فوڈ چینز، ہوٹلز، سمیت تمام صنعتی وتجارتی زونز، شاپنگ سینٹرز، بچت بازاروں، مارکیٹوں اور باالخصوص اہم روٹس / شاہراہوں پر ممکنہ مشکوک سرگرمیوں اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کے سلسلے میں علاقہ انٹیلی جنس نظام کو ہر سطح پر مؤثر بنایا جائے۔