• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتا ہوں لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیم بنے، وزیراعلیٰ

I Want Liyari Team To Become An International Team Chief Minister

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پرتگال فٹبال ٹیم کا مداح رہا ہوں، چاہتا ہوں کہ لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیم بنے۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ہائوس میں پرتگال کے سفیر جاؤ پاؤلو مارکیوس سابیدو سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پرتگال کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کی انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پرتگال کی فٹبال ٹیم کا مداح ہوں اورمیری خواہش ہے کہ لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیموں کا حصہ بنے۔

انہوں نے پرتگالی سفیر نے درخواست کی کہ لیاری فٹبال ٹیم کے کمسن اور سینیئر کھلاڑیوں کی بالواسطہ تربیت دینے کے لیے دو کوچیز یہاں بلوائیں تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی بھی عالمی فٹبال کا حصہ بن سکیں۔

پرتگال کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ آپ ایک خط لکھیں، ہم فٹبال کوچیز آپ کو فراہم کریں گے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں موجود اپنے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی خط لکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال فروری میں فٹبال کوچیز آئیں گے اور تربیت کیمپ شروع ہوگی۔

تازہ ترین