خیرپور(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں معروف وکیل عدیل شاہ کے قتل کے خلاف خیرپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے ہڑتال کر کے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین قربان علی ملانو ایڈووکیٹ، سندھ ہائیکورٹ با ر ایسو سی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن خیرپور کے صدر یاسر عرفات شر ایڈووکیٹ نے ہڑتال کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ میں وکیل عدیل شاہ کے قتل کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیکر ان کے قتل کی مذمت کی اور قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں نے مقتول کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور مقتول کی مغفرت کے لئے دعا کی۔