کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کمال خان کاکڑ ٗ جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو ٗ نائب صدر اجمل خان کاکڑ ٗ جوائنٹ سیکرٹری امیر جان کاکڑ ٗ فنانس سیکرٹری جمیل آغا اور لائبریری سیکرٹری ہیواد خان نے ا یک بیان میں شہید عدیل ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کو بیدردی سے قتل کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ وکلاء کو حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن 17اور 18نومبر کو کورٹس کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا ۔کوئٹہ میں روز کسی نہ کسی بے گناہ کو قتل کیا جا رہا ہے کوئٹہ کے امن کیلئے سب کو مل کر اتفاق و اتحاد سے مقابلہ کرنا ہوگا۔