• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام کوٹ (رپورٹ/عبدالغنی بجیر) تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری۔ گذشتہ روز بھی سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج کلوئی کے رہائشی عبدالکریم لوند کا نومولود بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران تھر کے دیہاتوں سےمٹھی اسپتال میں لائے گئے 488 بچے موت کا شکار ہوئے ہیں تاہم ضلع بھر میں معصوم بچوں کا بھوک، پیاس و امراض کے باعث سسک سسک کر مرنا معمول بنتا جارہاہے۔دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی تھر کے ضلعی صدر اور سینیٹر انجنیئر گیان چند نے اعتراف کیا کہ تھر کی اسپتالوں کے بجٹ کو دو گنا کئے جانے کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بچوں کی حق تلفی ھو رھی ہے۔ تھر کے بچوں کو سب سے پھلے اچھا کھانا ملنا چاہیے، تھر میں روزانہ کے بنیاد پر معصوم بچوں کی خبریں رپورٹ ہوتی ہیں۔

تازہ ترین