• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال قابل مذمت ہے،تحریک انصاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کے استعمال کی مذمت کی ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فکس اٹ کے پر امن احتجاج پر حکومت کی جانب سے شیلنگ اور واٹر کینن کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے اب عوام کے پاس اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنےکی بھی آزادی نہیں رہی ہے۔سرکاری وسائل پر قابض حکمران جس عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشی کرتے ہیں اسی عوام پر پولیس کے ذریعے تشدد کراتے ہیں۔
تازہ ترین