• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس اختتام پذیر،197 ممالک کی شرکت

برلن (نیوزڈیسک)عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی 23 اختتام پذیر ہو گئی۔ خبررساں ادارے کے مطابق بون میں منعقدہ ہونے والی اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں 197 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔ عالمی برداری کی کوشش ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو 2 سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کی خاطر ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔کانفرنس کا دوسرا بڑا مقصد گلوبل وارمنگ کے باعث متاثر ہونے والے غریب ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی ممکن بنانا تھا۔
تازہ ترین