• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹرز یوسین بولٹ سے دوڑنا سیکھ رہے ہیں

برسبین ( جنگ نیوز ) آسٹریلین کرکٹرز کا خیال ہے کہ وکٹوں کے درمیان دوڑنے کی رفتار بڑھانا چاہیے ۔ اس لیے جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ایشیز ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جمیکن ایتھیلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ دنیا کے تیز ترین انسان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے جو ایک بات میں نے نوٹس کی ہے وہ یہ ہے کہ کرکٹر کو ہر شعبے میں تباہ کن ہونا چاہیے اور میرا خیال ہے کہ جب بات دوڑنے کی آتی ہے تو کھلاڑیوں میں وہ بات نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے۔ 31 سالہ ریٹائرڈ ایتھلیٹ کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹرز کو بیٹنگ کے دوران بہتر طریقے سے دوڑنا سکھائیں ۔
تازہ ترین