لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ محکمہ نے تحصیل جہلم میں تیتر کے کثرت سے شکار کے باعث اس کی علاقہ میں موجود آبادی کو لاحق خطرے کے باعث جہلم اور سوہاوہ کی تحصیلوں کو شکار کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شکاریوں کی سہولت کیلئے دینہ اور پنڈ دادن خان کی تحصیلوں کو شکار کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔