• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود کا اگلے مورچوں کا دورہ

Naval Chief Admiral Zafar Mahmood Visits The Next Round

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مورچوں پر تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا۔

جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم مورچوں کے دورے میں نیول چیف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 نیول چیف نے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اوران کے مشکل موسمی حالات کے باوجودسخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔

ملاقات میں نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بُلنداخلاقی اقدار ، فٹنس اورتربیت کے بہترین معیار کو بر قرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

امیر البحر نے جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے۔ 

 

تازہ ترین