• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ریڈی پلیئر ون کا پہلا ٹریلر آگیا

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ریڈی پلیئر ون کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ریڈی پلیئر ون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیون اسپیلبرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2045کے گرد گھوم رہی ہے۔

جب ایک نوجوان کو ایک گیم جیتنے کی صورت میں ورچوئل رئیلٹی ورلڈ کے مالکانہ حقوق کی پیشکش کی جاتی ہے جسے حاصل کرنے کیلئے وہ دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوششیں کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹائی شیریڈن،اولیویا کوک،بین مینڈلسن،سیمون پیگ،ٹی جے ملر،مارک ریلانس اور رالف انیسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈونلڈ ڈی لائن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 30مارچ کوریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین