اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے میر علی میں ڈرون حملے کے دوران دو شہریوں کی ہلاکت پر سابق سی آئی اے سٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور قانونی مشیر جون اے رِزو کے خلاف درج مقدمہ پر عمل در آمد سے متعلق کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعہ کو فاضل جسٹس نے 2009ءمیں ڈرون حملے سے متعلق درج مقدمہ پر عمل در آمد سے متعلق کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کریم خان کے وکیل مرزا شہزاد اکبراور ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرو¿ ف عدالت میں پیش ہوئے۔