• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید