• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ خودکش دھماکا کھلی دہشتگردی، ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پرخودکش بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قراردیا اور کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ رواں ماہ کے دوران کوئٹہ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت متعددمعصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا چکاہے، تیزی سے بدلتے ہوئی صورتحال کے باعث ملک پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں دہشت گردی کے واقعات سے ملک مزید انتشار کا شکار ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے اور شہریوںکوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔انہوں نے کوئٹہ خودکش حملے میں شہید ہونیوالے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی افرادسے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔
تازہ ترین