• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہزیب قتل کیس ،دیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

Details Of Shahzeb Murder Case Deal Comes Forward

شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت پر سندھ ہائی کورٹ کے تازہ فیصلے کے بعد شاہزیب قتل کیس میں دیت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق دیت میں مقتول شاہزیب کے اہل خانہ کو 27 کروڑ روپے ،ڈیفنس میں 500 گز کا ایک بنگلااور آسٹریلیا میں ایک فلیٹ بھی دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شاہزیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب کے ساتھ کیا گیا ،دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کو طبی بنیادوں پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ ہسپتال میں دو ماہ سے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کیس میں اس وقت کے چیف جسٹس کے حکم پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا تھا، جن کے تحت دیت ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی جیل سے چار سے پانچ روز تک غائب ہو گیا تھا جبکہ اعلیٰ حکام کو اس بات کا پتہ چلا تو پھر اسے واپس جیل لایا گیا۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں وہ جناح اسپتال میں موجود ہے جہاں اسے تمام طرح کی سہولیات دستیاب ہیں، وہ اکثر رات اپنے گھر چلا جاتا ہے اور صبح واپس اسپتال آ جاتا ہے۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پھانسی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔

ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی جانب سے صلح کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔

اس پر سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سے انکوائری رپورٹ طلب کی جس میں بتایا گیا کہ ذاتی عناد پر جھگڑا ہوا جس پر شاہ زیب کو قتل کیا گیا۔

تازہ ترین