کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کےلیے سرگرم ہوگئے اور دونوں کی ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ (ن) سے دیرینہ تعلق رہا ہے لیکن وہ پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم تحریک انصاف سے واپسی کے بعد اب تک وہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے ہیں لیکن اب ان کی (ن) لیگ سے اب بار پھر قربتیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اپنے پرانی ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ان کے دوستوں نے کوششیں تیز کررکھی ہیں۔