• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کی شمولیت سے متعلق پارٹی قیادت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے،عمران بہاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوسی13کے وائسچیئرمین عمران بہاری کی زیرصدارت کونسلرز اور لیگی عہدیدران کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کیخلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی، عمران بہاری نے کہا کہ لیگی کارکنان وعہدیدران این اے 149میں کسی لوٹے،داغی اورباغی کو قبول نہیں کریں گے ،جاوید ہاشمی کی شمولیت سے متعلق پارٹی قیادت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے،جاویدہاشمی کو بطور امیدوار این اے 149لایا گیا تو لیگی کارکنان ان کی انتخابی مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ،اس موقع پر ڈاکٹر علی شیر،کونسلر عرفان مقبول،عامرشاہ ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین